امام کعبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ امام کعبہ کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے،اس موقع پرامام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت اور پیار ملا، میرا دورہ پاکستان ناقابل فراموش ہے، میں نے قرآن پاک پاکستانی استاد سے حفظ کیا ہے،سعودی حکومت اور عوام کے دل پاکستان کیلئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں جبکہ پاکستانی عوام بھی سعودی عرب کے ساتھ بے پناہ لگاؤ رکھتے ہیں۔ امام کعبہ نے اس موقع پر تلاوت قرآن پاک بھی کی اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.