العزیزیہ ریفرنس:نوازشریف کی نئی درخواست ضمانت دائر

درخواست نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دائر کی ،جس میں چیئرمین نیب جج احتساب عدالت اورسپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کوفریق بنایا گیاہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست ضمانت کے ساتھ جمع کرائی گئیں۔ خصوصی میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار کو خصوصی علاج کی ضرورت ہے ،درخواست میں سپیشل میڈیکل بورڈ کی تجویزبھی جمع کرائی گئی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ پیر کو درخواست کی سماعت کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.