اقوام متحدہ کی کشمیر پر قرارداد کو 70 سال مکمل

جنت نظیر چنار وادی کو بھارتی ظلم و ستم کی آگ میں جلتے کئی دہائیاں بیت گئیں۔ آزادی کی جنگ لڑتے نہتے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا۔ آج مقبوضہ وادی کے عوام کو حق خودارادیت دینے کی اقوام متحدہ کی قرارداد کو ستر سال مکمل ہو چکے ہیں مگر کشمیری آج بھی بھارتی مظالم سہنے پر مجبور ہیں۔ حریت رہنماؤں نے عالمی برادری سے کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری آج بھی جبری تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔مسئلہ کشمیر پر کشمیری ایک کے بعد ایک نسل کھو رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.