اقوامِ متحدہ اجلاس،وزیراعظم 23 ستمبر کو نیو یارک جائیں گے

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلےامریکا پہنچیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ چار روز پرمشتمل ہوگا،،،اس دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ ملائیشین ہم منصب سمیت متعددعالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گےاس کےعلاوہ امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان27ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گےجس میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے معاملےکواٹھائیں گے۔وزیراعظم عمران خان 27 ستمبرکی رات ہی امریکا سے واپس وطن روانہ ہوں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلےامریکا پہنچیں گے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.