اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

0

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں درآمدی یوریا کی مارکیٹ قیمت کا تعین کیا جائے گا اور کھاد کے نرخ میں کمی کی تجویز کا جائزہ لیا جائےگا

ای سی سی اجلاس میں درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت میں 50روپے تک کمی پرغور کیا جائے گا اس کے علاوہ اجلاس میں 50 ہزار سے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کا جائزہ لئے جانے کا امکان ہے ۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: