افغان پولیس بنی پھرطالبان کا نشانہ

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار کے سرحدی ضلع سپن بولدک میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس سے7 افغان بارڈر پولیس اہلکار ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان کے 16 جنگجو مارے گئے جبکہ 11 زخمی ہو گئے،،ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں اور طالبان جنگجوؤں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،،طالبان کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا
امریکا کی جانب سے 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ طالبان جنگجوؤں کی جانب سے امریکا اور افغان حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر افغان فورسز اور غیر ملکی افواج کے خلاف حملوں میں تیزی آگئی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.