افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں،مصالحت ہے،شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے بھوربن میں لاہور پروسیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی احترام اور عدم مداخلت کے اصول پر افغانستان کی حمایت کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں نے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچایا
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، افغان بحران کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، افغانستان کے مسئلئے کو حل کرنے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتا ہے، پر امن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کی حمایت کرتا ہے
پائیدار امن کیلئے پاک افغانستان مقاصد مشترک ہیں، افغانستان مہاجرین کو دہائیوں تک پناہ دینا بھائی چارے کا غماز ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.