افغان امن معاہدے کے بعد امریکا، طالبان میں پہلا رابطہ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو ٹیلی فون کیا،امریکی صدر نے طالبان رہنما کو یقین دہانی کرائی کہ قیدیوں کے معاملے پر وزیر خارجہ پومپیو اشرف غنی سے بات کریں گے ۔ ترجمان طالبان کے مطابق د وحہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے دونوں رہنماؤں کی 35منٹ تک گفتگو ہوئی ،اس موقع پر زلمے خلیل زاد بھی موجود تھے
ادھر وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ میری طالبان رہنما سے اچھی گفتگو ہوئی ہے ،ہم نے تشدد کے خاتمے پر اتفاق کیا،انہوں نے کہاکہ امریکا بھی تشدد نہیں چاہتا،اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتاہے
طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاکہ امریکی صدر نے اس موقع پر کہا کہ آپ لوگ اپنی سرزمین کیلئے لڑرہے ہیں،امریکا طویل عرصے تک افغانستان میں رہاہے لیکن اب انخلا ہر ایک کے مفاد میں ہے جبکہ ملابرادر نے کہاکہ آزاد حکومت کا قیام افغانیوں کا حق ہے،اگر امریکا معاہدے کی پابندی کرے گا تو اس کے انتہائی مثبت اثرات ہونگے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: