افغان امن معاہدے کی دستاویزجاری

افغانستان کی حکومت،طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا عمل جاری ہے ،، امریکی تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن نے ممکنہ حتمی معاہدے کا مسودہ بنایا ،جس کی کاپیاں،طالبان،افغان حکومت اور دیگر سیاستدانوں میں تقسیم کردی گئیں
دستاویز میں کہا گیاہے کہ افغان حکومت،طالبان اور امریکا کے دستخط کے بعد افغانستان میں فوری جنگ بندی شروع ہوجائے گی۔طالبان تشدد بند کرنےاور القاعدہ سمیت دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں گے
معاہدے کے تحت امریکا اور نیٹو18 ماہ میں اپنے مشن بند کردیں گے۔افغانستان میں عبوری حکومت قائم کی جائےگی۔افغان شہری امریکا اور نیٹو کے انخلاء کے بعد مدد کیلئے عالمی ٹیم بلاسکیں گے اورعالمی برادری چھوٹی افغان سپورٹ ٹیم بنائے گی
مجوزہ معاہدہ انچاس صفحات پرمشتمل ہے. معاہدے کے تحت افغان صدر کے اختیارات کم کئے جائیں گے۔افغانستان کی افواج،انٹیلی جنس قومی کمان کے ماتحت ہوں گی۔پولیس کو مقامی حکومت کے حوالے کیاجائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.