افغان امن معاہدے پرعملدرآمد کا آغاز

0

افغانستان کے صدر اشرف غنی طالبان قیدیوں کی رہائی کے صدارتی فرمان پر دستخط کر دیئے۔ افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘افغان حکومت نے فریم ورک طے کرلیا ہے جس کے تحت کشیدگی میں بڑی حد تک کمی لانے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ دوسری جانب طالبان نے اپنے قیدیوں کی رہائی کے امکان کے باعث گاڑیاں بگرام جیل کے قریبی علاقے میں پہنچا دی۔
ادھرافغان طالبان نے5ہزار قیدیوں کی فہرست امریکا کو دے دی ،،ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے شرط رکھی گئی ہے کہ انہیں کوویران علاقےمیں حوالےکیاجائے۔اوررہائی کیلئےدئیے گئے ناموں کوطالبان کا وفد جیل میں چیک کرےگا۔
امریکا اور طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدےکےمطابق رواں ماہ 5 ہزار قیدیوں کو رہائی دی جائے گی ۔معاہدے کی روسے امریکا135روز میں تقریباً5ہزارفوجی نکالےگا جبکہ، دوسرے مرحلے میں افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلا طالبان کی جانب سے معاہدے کی پاسداری سے مشروط ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: