افغانستان کی بھارت نوازاورپاکستان مخالف پالیسی جاری

صدارتی اعلامیے کے مطابق امراللہ صالح کو وزیر داخلہ اور اسداللہ خالد کو وزیر دفاع نامزد کیا گیا ہے ۔ دونوں نئے وزرا سابق صدر حامد کرزئی کے دور میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ رہ چکے ہیں اور انہیں پاکستان مخالف سمجھا جاتا ہے تاہم اس تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گی، چار ماہ پہلے صدر اشرف غنی نے وزیرداخلہ احمد برمک اور وزیردفاع طارق شاہ بہرامی کے استعفیٰ مسترد کر دیئے تھے۔
افغان صدرڈاکٹراشرف غنی کی جانب سے وزارت داخلہ اور وزرات دفاع کے سربراہان کی تبدیلی کا فیصلہ ایک ایسے وقت پرکیا گیا ہےجبکہ امریکا طالبان کےساتھ امن مذاکرات کررہا ہےاوراس نےآئندہ موسم گرما تک افغانستان سے7ہزارامریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.