افغانستان میں امن کی نوید!!!

0
امریکی صدر نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی سے تھک چکے ہیں،،ہمارے فوجی گھر واپس آنا چاہتے ہیں امریکہ طالبان معاہدے کے لیے سنجیدہ ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغان امن عمل کے حوالے سے طالبان کے ساتھ
نتیجہ خیزمذاکرات کے بعد معاہدے پر دستخط کرنے لے لیے تیار ہوں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ افغان امن معاہدے پر 29 فروری کو دوحہ میں دستخط ہوں گے۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کے ساتھ معاہدہ متوقع ہے۔ جبکہ ستمبر 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت پر مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔تاہم امریکی صدر کا امن معاہدے پر دستخط سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد معاہدے کی کامیابی کے امکانات مزید بڑھ گئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: