افغانستان:جلال آباد میں تعمیراتی کمپنی پر خود کش حملہ

افغان صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں خود کش حملے میں افغان تعمیراتی کمپنی کے سولہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ حملہ دو خود کش اور تین مسلح دہشتگردوں نے کیا، حملے میں پانچوں دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔جلال آباد کے ہوائی اڈے کے قریب ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر کے باہر پہلے دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا اور پھر تین مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ صبح پانچ بجے شروع ہونے والی دہشت گردوں کی کارروائی 6 گھنٹے تک جاری رہی۔افغان سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر کلیئرنس آپریشن کے دوران تینوں مسلح دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ سیکورٹی فورسز نے ایک کار میں نصب بم بھی ناکارہ بنایا جب کہ دو خود کش جیکٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.