افضل گورو کی آج برسی،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد میں شہید ہونے والے افضل گورو کی برسی کے موقع پر آج مکمل ہڑتال ہے، ہڑتال کی اپیل حریت قیادت نے دی۔ اس موقع پر سری نگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں کاروباری سرگرمیاں بند ہیں،سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں تدریس کا سلسلہ معطل ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق مقبول بٹ شہید کی برسی پر پیر کو بھی ہڑتال کی جائے گی۔ بھارت نے مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 ءکو جبکہ افضل گوروکو9 فروری 2013ء کو تہاڑ جیل نئی دہلی میں جدوجہد آزادی کی پاداش میں پھانسی دی تھی۔حریت قیادت نے بھارتی دارلحکومت دہلی کی تہاڑ جیل کے احاطے میں سپردِ خاک دونوں کشمیریوں کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ایک بیان میں حریت قیادت نےکہا کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی جدوجہد اور شہادت کشمیر کی تاریخ کا تابناک باب ہے،کشمیری اپنے شہداء کی قربانیاں فراموش نہیں کریں گے۔شہید افضل گورو کی برسی پرمشعال ملک کا کہنا ہے کہ افضل گورو کو سزائےموت دےکرعدالتی قتل کیاگیا۔ بھارت کشمیریوں کےخون کا پیاساہے مگر تمام ترمظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی ختم نہیں کرسکتا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.