اغوا میں معاونت،سینیٹر سرفراز بگٹی گرفتار

0
ایڈیشنل سیشن کورٹ نے سینیٹر کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر عدالت نے سرفراز بگٹی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ جس پر پولیس نے سرفراز بگٹی کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ 10 سالہ بچی ماریہ کی نانی نے بچی کے والد کے خلاف اغواء اورسینیٹر سرفراز بگٹی پر ان کی معاونت کا مقدمہ گزشتہ ماہ کوئٹہ کے بجلی گھر تھانے میں درج کرایا تھا۔
درخواست گزار خاتون کی جانب سے مقدمے کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ7 دسمبر کو وہ اپنی 10سالہ نواسی ماریہ علی کو ان کے والد توکل علی سے ملانے کیلئے کوئٹہ کی فیملی عدالت لے کر گئی تھیں کہ بچی کے والد توکل علی ان کی نواسی کو بزورِ طاقت فیملی کورٹ سے لے کر بھاگ گیا اور بچی ماریہ کو سینیٹر کے گھر لے گیا۔
مغویہ بچی ماریہ کی نانی نے اپنی درخواست میں توکل علی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیملی کورٹ نے بچی کی والدہ کی وفات کے بعد بچی کو نانی کے حوالے کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: