اسکر دو میں کوسٹر دریا میں جا گری،26 مسافر جاں بحق

0

راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر وین دریا میں بہہ گئی،حادثے میں 26 افراد جاں بحق ہو گئے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاشوں کو دریا سے نکالا گی ۔لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے
ذرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی بس کے مسافر راولپنڈی سے اسکردو جارہے تھے، جب بس روندوکے قریب پہنچی توخوفناک حادثہ پیش آیا اور بس کھائی میں جاگری۔بس میں ڈرائیور سمیت 26 افراد سوار تھے جن کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
حادثے کے مقام پر دریا میں پانی کا بہاؤ تیز اور دریا کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ریسکیو عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: