اسلام آباد، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برس پڑے

اسلام آباد میں بادل چھائے اور پھر چھما چھم برسات ہوئی جس سے شہرِ بے مثال کا حسن مزید نکھر گیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں بھی آسمان سے برستی بوندوں اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے موسم کو مزید دلکش بنا دیا۔۔ پنجاب میں لاہور، ملتان، بہاول پور، صادق آباد، فیصل آباد ، کمالیہ، گوجرہ،چیچہ وطنی، میاں چنوں اور گرد و نواح میں ہلکی بارش ہو رہی ہے جبکہ اوباڑو، ڈہرکی، میر پور ماتھیلو میں بھی ابرکرم کھل کر برسا۔ پشاور، صوابی،بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا ۔ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کالام کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، دیامر کے بالائی مقامات پر بھی وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے۔ شمالی وزیرستان کے میدان علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقے شوال اور رزمک میں ہلکی برفباری ہوئی۔ضلع نوشہرہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے شہر چمن اور گرد و نواح میں بارش جبکہ کوژک ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت متاثر ہے۔انتظامیہ نے کوژک ٹاپ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے جبکہ کان مہترزئی، زیارت اور توبہ اچکزئی میں بھی برفباری جاری ہے۔ دوسری جانب موسلا دھار بارشوں کے باعث بلوچستان کےندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا اور کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات،مکران میں الرٹ جاری کردیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.