اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بینچ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ نیب زلفی بخاری کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کر رہی ہے جب کہ وزیراعظم کے مشیر نیب دفتر میں پیش ہو کر تفتیش کا سامنا بھی کر چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.