اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں شاہد خاقان عباسی کا آپریشن

ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی اور انہیں 4 نومبر کو اسلام آباد کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے 4 نومبر کو آپریشن مؤخر کر دیا گیا تھا۔
بلڈ پریشر نارمل ہونے پر شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا اور اب ان کی صحت بہتر ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد کم از کم 7 دن تک ہسپتال رکھا جائے گا اور میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہسپتال میں مزید قیام سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. amber shahzadi کہتے ہیں

    Get Well Soon

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.