!!!اسلام آباد میں تیزبارش اورسردموسم

اسلام آباد میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ، جس کے باعث مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک افراد کی مشکلات بڑھ گئیں،،،بارش سے بچنے کیلئے کارکنان کنٹینرز کے اندر محصور ہوگئے جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماؤں میں سے کوئی کنٹینرمیں موجود نہیں،،،ٹھنڈ بڑھنے سے دھرنے کی جگہ جیکٹوں اور چادروں کے اسٹال لگ گئے اور سردی سےبچنےکیلئےکارکنان نےچادریں اورجیکٹیں پہن لیں
دوسری جانب شرکا نے پارکوں اورتفریخ گاہوں کےبعد ہسپتالوں کا رخ کرلیا،،،سرد موسم اورسہولیات کی عدم دستیابی کے باعث دھرنے کے شرکا بیمارپڑھنے لگے،،پمزہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 3دنوں سے 250سے زائد مریض ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،،، جبکہ مولانا کے3 کارکن حکومت مخالف آزادی مارچ میں جان کی بازی ہارچکے ہیں
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے انسانی جذبے کا اعلیٰ مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں سردی اور بارش کے باعث پریشان دھرنے کے شرکا کی فوری مدد کا حکم جاری کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.