اسلام آباد،گاڑی برساتی نالے میں جا گری،3 لڑکیاں جاں بحق

المناک حادثہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون فور میں پیش آیا جہاں پربت روڈ پر کار برساتی نالے میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں پچھلی سیٹ پر بیٹھی تین لڑکیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ گاڑی نالے میں گرنے سے اگلی سیٹ پر بیٹھا ڈرائیور اور لڑکی شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے مشینری کی مدد سے گاڑی کو برساتی نالے سے نکال لیا اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.