اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں اسرائیلی ملٹری بیس پر ٹینک شکن میزائل فائر کیےجبکہ حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ میزائل حملوں میں اسرائیلی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے
حزب اللّٰہ کی جانب سے اس کارروائی کے فوراً بعد اسرائیل نےجوابی وار کرتے ہوئے لبنان کے جنوبی علاقے میں بمباری شروع کردی اور کئی گولے داغے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان انتہائی سنگین صورت حال ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ لبنان سے ٹینک شکن میزائلوں سے اسرائیلی فوجی اڈے اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس پر جوابی میزائل فائر کیے۔ ادھرلبنانی وزیرِ اعظم سعد حریری نے امریکا اور فرانس سے اسرائیل اور حزب اللّٰہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی ڈرون لبنانی سرحدوں پر اڑان کرتے دیکھے گئے ہیں، گذشتہ دنوں بھی جنوبی لبنان کے اطراف اسرائیلی ڈرون طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لبنانی فوج نے جاسوس طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.