اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ

فلسطینی حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں ایک نواجون کی عمر14 اوردوسرے کی عمر 18سال ہے،،تاہم 14 سالہ حسن شیلابی کو حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہانیہ کا قریبی رشتے دار بتایا جارہا ہے اسرائیلی فوجی اب تک کئی صحافیوں اور ڈاکٹروں کو بھی گولی کا نشانہ بناچکے ہیں۔ غزہ کی پٹی پر ہونے والے ہفتہ وار احتجاج میں مزید شدت آگئی اوررواں ہفتے لگ بھگ 7 ہزار فلسطینی نوجوانوں نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا جو سرحد کے علاوہ غزہ کے کئی مقامات پر جاری رہا۔ غزہ میں عوامی احتجاج مسلسل 46 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔ مظاہرین صیہونی فورسزکے مظالم سے تنگ آ کر ہر روز غزہ اور اسرائیلی حدود کے درمیان احتجاج کرتے ہیں۔ پرامن احتجاج کے ردِ عمل میں اسرائیلی فوج انہیں بے دریغ نشانہ بناتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.