اسرائیلی سپر ماڈل اور ان کی والدہ پر ٹیکس چوری کا الزام ثابت

0
تل ابیب کی عدالت نے ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر سپر ماڈل اور اداکارہ بار رفائلی اور اس کی والدہ کی پلی بارگین کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں سزا سنادی۔ عدالت نے ماڈل کو 9 ماہ تک کمیونٹی سروس کی سزا سنائی جب کہ ان کی والدہ کو عدالت نے 16 ماہ تک جیل بھیج دیا۔عدالت نے ماں اور بیٹی پر علیحدہ علیحدہ ساڑھے 7 لاکھ ڈالر تک جرمانہ بھی عائد کیا اور انہیں 2009 سے 2012 تک کے ٹیکس واجبات کی ادائیگی کا حکم بھی دیا۔ بار رفائلی اور ان کی والدہ اب ٹیکس حکام کو 72 لاکھ ڈالر سے زائد رقم ادا کریں گی اور اداکارہ کی 65 سالہ والدہ کی جیل کی سزا 21 ستمبر سے شروع ہوگی۔بار رفائلی اور ان کی والدہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2009 سے 2012 تک ٹیکس ادائیگی نہیں کی اور انہوں نے اپنی کمائی بھی خفیہ رکھی۔ سپر ماڈل اور ان کی والدہ کے خلاف جولائی میں ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہوا تھا جس کے بعد سپر ماڈل اور ان کی والدہ نے ٹیکس حکام کو قانونی طریقے سے پلی بارگین کی اپیل کی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: