اسرائیلی جارحیت پر شام کا کرارا جواب

شام کے مستقل مندوب ڈاکٹر بشرال جعفری نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل اگر اسرائیلی جارحیت نہیں رکواتی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا،،،انہوں نے کہا کہ شام اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کے جائز اختیار کا استعمال کرکے تل ابیب کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں امریکا اور برطانیہ کی حمایت کے باعث اسرائیل کو شام میں کارروائیاں کرنے کی آزادی حاصل ہے۔اسرائیلی افواج نے گزشتہ ہفتے دمشق ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی۔تاہم اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ شام سے ایک میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے شامی ایئر پورٹ اورایرانی اہداف پر حملے کئے جس سےکم ازکم13اہلکار ہلاک ہوئے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.