اسدعمرکوجہانگیر ترین نےوزارت خزانہ سےفارغ کرایا،فوادچودھری

0

غیرملکی میڈیا کوانٹرویو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی اورجہانگیر ترین کی لڑائی سے پارٹی کمزورہوئی، دونوں میں سیاسی بات نہ بننےسےسیاسی قیادت آؤٹ ہوگئی،سیاسی لوگوں کی جگہ بیوروکریٹس نے لے لی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسد عمر کو جہانگیر ترین نے وزارت خزانہ سے فارغ کرایا، اسد عمر دوبارہ آئے تو جہانگیر ترین کو فارغ کرا دیا۔
فواد چودھری نےمزید کہا کہ شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین میں ملاقاتیں ہوئیں لیکن بات بنی نہیں،ہر پارٹی میں گروپنگ ہوتی ہے لیکن جس شاخ پر بیٹھتے ہیں اسے کاٹا نہیں جاتا،وفاقی وزیرکامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےصوبائی حکومتوں کی لیڈرشپ کمزور لوگوں کو دی جوہربات پرڈکٹیشن لیتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: