اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانے پرحکم امتناع جاری

0
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اسحٰق ڈار کی اہلیہ تبسم ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت پنجاب نے گھر کو غیرقانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کیا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق پنجاب کا یہ اقدام آئین و قانون کے خلاف ہے جبکہ صوبائی حکومت نے ہائی کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، لہٰذا عدالت حکومت پنجاب کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔
عدالت عالیہ نے مذکورہ درخواست پر سماعت کے بعد رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پر حکم امتاع جاری کرتے ہوئے 10 روز میں صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ دو روز قبل پنجاب حکومت نے سابق وزیر اسحٰق ڈار کے لاہور میں واقع گھر کو غریبوں کے لیے پناہ گاہ میں تبدیل کردیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: