اسحاق ڈارکی رہائشگاہ پرلنگرخانہ کھولنا قابلِ مذمت

0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ایسی گری ہوئی حرکتوں سےاسحاق ڈاراورمسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
شہباز شریف نےکہاکہ اسحاق ڈارنے ملک و قوم کی خدمت کی، اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، عمران نیازی کے تکبر، ضد، ہٹ دھرمی اورحسد کے نتیجے میں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، عوام کو روٹی روزگار اور کاروبارکےلالے پڑے ہیں جبکہ کرپٹ، نالائق اور انتقامی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔
حکومت کی جانب سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ ایچ بلاک میں واقع 4 کنال 17 مرلے کے ہجویری ہاؤس کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا گیاہےاورضلعی انتظامیہ نےہجویری ہاؤس کے 12 کمروں میں بستر لگا دیئے ہیں جہاں 40 افراد کی رہائش کا انتطام کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: