اراضی قبضہ کیس،کھوکھر برادران کی عبوری ضمانتیں منظور

ایڈیشنل سیشن جج لاہورشہزاد رضا نے ایم این اے ملک افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھرکی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کےوکیل کے دلائل سننےکےبعدپچاس پچاس ہزارروپےکےضمانتی مچلکے جمع کرانےپرتینوں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظورکرلیں اور آئندہ سماعت پرعدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔
گزشتہ سال دسمبر میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور ان کے بھائیوں کو 117 کنال اراضی قبضہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،جبکہ گزشتہ پیشی پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملزمان کی سخت سرزنش کرتے ہوئے شفیع کھوکھر کو ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا اور افضل کھوکھر کو کھوکھر پیلس خالی کرنے کا حکم دیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.