اراضی قبضہ کیس،لیگی ایم این اےافضل کھوکھرضمانت پررہا

مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھرکوماڈل ٹاﺅن کچہری میں سول جج شازیہ محبوب کے روبرو پیش کیا گیا،،عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رکن قومی اسمبلی کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو رہا کرنے کا حکم دیدیا
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کو گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کےاحاطے سےشہری کی زمین پرقبضہ کرنےکےمقدمہ میں گرفتار کیا گیاتھا،سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے اور ٹی ایم اے سے سات روز میں کھوکھر برادران کی تمام جائیداد کے رقبے اور خسرہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے اینٹی کرپشن، بورڈ آف ریونیو، ایل ڈی اے اور پولیس پر مشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دی تھی جوقبضوں میں ملوث ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.