اداکارہ روحی بانو کی میت پاکستان منتقل کرنے کا معاملہ

اداکارہ روحی بانو کی میت ترکی سے پاکستان منتقل کرنے کے معاملے پر ترجمان پاکستانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ روحی بانو کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔ترکی کے طبی ماہرین کے مطابق روحی بانو کی میت کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے دو سے چار ماہ درکار ہیں۔ترک حکام کی جانب سے اجازت ملتے ہی میت پاکستان منتقل کر دی جائے گی، جبکہ اس کے سارے اخراجات حکومت پاکستان اٹھا رہی ہے۔روحی بانو کی بہن روبینہ نے بتایا ہے کہ انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے نے معلومات سے آگاہ کر دیا ہے، میت پاکستان منتقل ہونے تک ترکی میں ہی قیام کریں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.