اداکارکرس پراٹ اورکیتھرین شوازنیگرنےشادی کرلی

کرس پراٹ نے ہالی ووڈ کے مقبول اداکار،سابق ویٹ لفٹر، سیاستدان، سماجی کارکن اور فلم ساز آرنلڈ شوازنیگر کی 29 سالہ بیٹی لکھاری کیتھرین شوازنیگر سے شادی کی۔دونوں نے رواں برس کے آغاز میں اچانک اس وقت منگنی کی تھی جب کرس پراٹ کی طلاق کو محض 2 ماہ گزرے تھے۔کرس پراٹ اور کیتھرین شوازنیگر نے گذشتہ روز سادگی سے شادی کرنے کے بعد مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔۔39 سالہ کرس پراٹ کی پہلی شادی 41 سالہ اداکارہ اینا فارس سے 2009 میں ہوئی تھی،تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوگئی۔ کرس پراٹ اب تک 40 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.