اداکارمحسن عباس کا اہلیہ پر تشدد کامعاملہ

اداکار محسن عباس کا اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کا معاملہ، دونوں فریقین کی ایس پی کینٹ لاہور آمد، پولیس ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کیا گیا تھا، تفتیشی افسر کے مطابق فاطمہ سہیل کا مؤقف سن کر درخواست پر عمل کیا جائے گا۔
محسن عباس اور فاطمہ سہیل کا مؤقف سننے کے بعد پولیس حکام نے کہا ہے کہ ابھی معاملے کی کارروائی کررہے ہیں، حقائق سامنے آنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ایس پی کینٹ لاہور دفتر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ سہیل نے کہاکہ مجھ پر تشدد کیا گیا لیکن بال کھینچنے اور تھپڑ مارے جانے کامیڈیکل کیسے ہوسکتا ہے، ایف آئی آر کے معاملے پر پولیس پر تاخیری حربوں کاالزام بھی لگادیا۔
محسن عباس کا کہنا تھا کہ پولیس حکام کے سامنے ان کی پہلی بیٹھک مثبت رہی، گھریلو معاملہ ہے، فیملی اور وکیل سے مشورے کے بعداگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.