اداروں کی غفلت سےعوام کی شامت حال

وفاقی دارالحکومت کے 3 بڑے سیکٹرز کو پانی فراہم کرنے والے ٹیوب ویلز کو بجلی فراہم کرنے والی ایکسپریس کیبل کٹ گئی جس سے پانی شدیدبحران پیدا ہوگیا ۔ سیکٹر آئی 10، جی 10 اور آئی 9 کے 15 سے زائد ٹیوب ویلز کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے،جس سےان علاقوں میں پانی کی فراہمی نامکمن ہوگئی
میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے معاملے کا ذمہ دار آئیسکو کو ٹھہرایا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ 7 سال سے زائد عرصہ سے ٹیوب ویلز کی کیبلز تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں، نومبر 2011 میں 29 لاکھ روپے سے زائد ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں ادا کیے لیکن تاحال کیبل تبدیل نہیں کی گئی۔میٹروپولیٹین کارپوریشن کے مطابق سیکٹر آئی 10 میں پانی کی یومیہ طلب 4 ملین گیلن اور آئی 9 میں 3 ملین گیلن ہے، لیکن دونوں سیکٹرز کے ٹیوب ویلز سے بالترتیب 0.8 ملین گیلن اور 0.7 ملین گیلن فراہم کیا جاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.