احسن اقبال کےمزیدجسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد

احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل کی سماعت ہوئی،نیب نے احسن اقبال کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا اوران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی،
عدالت نےنیب سےاستفسارکیاکہ 28روزکاجسمانی ریمانڈ ہوگیا،،،کیا 90 روزہ ریمانڈ لیں گے؟نیب نے کہا کہ احسن اقبال کو23دسمبرکو گرفتار کیا لیکن ان سےتحقیقات جاری ہیں،نیب کاکہناتھا کہ متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لیا ہے اورگواہوں کے بیانات قلمبند کئے ہیں،کچھ بینک ریکارڈ مل چکا ہے جبکہ بعض بینکوں سے ریکارڈ ملنا ہے ۔
احتساب عدالت نےاحسن اقبال کےمزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور احسن اقبال کو 18 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،عدالت نے احسن اقبال کو 7 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
احتساب عدالت نے احسن اقبال کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے احسن اقبال کو جیل میں اہل خانہ سے ملاقات، علاج اور گھر کے کھانے کی اجازت دیدی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: