احساس پروگرام:مستحق افراد کومفت اثاثہ جات فراہم کرنےکا فیصلہ

0

تبدیلی سرکار کا غریبوں کی قسمت بدلنے کا فیصلہ،،پی ٹی آئی حکومت مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت مفت اثاثے فراہم کرے گا اور
وزیراعظم 21 فروری کو جنوبی پنجاب سے اس سکیم کا آغاز کریں گے جس سے 375 پسماندہ یونین کونسلز میں ایک لاکھ 76 ہزار خاندان مستفید ہوں گے
احساس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 23 اضلاع میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے اور ہر خاندان کو 60 ہزار روپے تک کے اثاثے مفت فراہم کئے جائیں گےجبکہ 60 فیصد خواتین اور 30 فیصد نوجوان اس پروگرام سےمستفید ہوںگےاس کےعلاوہ احساس اثاثہ جات پروگرام میں مستحق افراد کو ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھاکہ مستحقین کا تعین احساس پروگرام کے غربت سروے کے تحت کیا جائے گا، منصوبے میں خیبرپختوخوا کے 10، پنجاب کے 3، سندھ کے 7 اور بلوچستان کے 3 اضلاع شامل ہیں، منصوبے سے لاکھوں بے روزگار افراد کو روزگار میسر آئے گا، پروگرام غریب ترین افراد کے لیے باعزت ذرائع آمدن بنے گا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: