احتساب سب کیلئے، تبدیلی سرکار اپنے نعرے کی زد میں

احتساب سب کیلئے کا نعرہ تو تبدیلی سرکار نے لگایا لیکن نئے سال کے آغاز پر وہ خود اس کی زد میں آتی جارہی ہے،،، مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر پیپلز پارٹی میدان میں آگئی ہے جس نے نیب میں درخواست دائر کی ہے،،، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹھیکے کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں اور ریفرنس بھی دائر کیا جائے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے مطابق مہمند ڈیم کی تعمیرکے لیے دیے جانےوالے ٹینڈر پر قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا اور ڈیسکون کو واحد بولی لگانے کی حیثیت سے ٹھیکہ دیا گیا جو غلط ہے۔ تاہم حکومتی وزرا کا موقف ہے کہ اس ٹھیکے میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور یہ تحریک انصاف کی بجائے ن لیگی حکومت میں دیا گیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا جسے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے مسترد کر دیا۔ دوسری جانب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ڈیسکون کی قیادت میں کنسورشیم کو واحد بولی کی بنیاد پر 300 ارب روپے کا تعمیراتی ٹھیکہ دیے جانے کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.