احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اصول ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سول سروس ریفارمز ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا بدقسمتی سے سیاسی مداخلت سے سول سروس کا زوال شروع ہوا، سول سروس کو سیاسی مداخلت سے بچانے کے لیے سیاستدانوں کی ٹریننگ بھی ضروری ہے، ٹریننگ بھی اس لیے ضروری ہےکہ بیوروکریٹ بلا خوف و خطرذمہ داریاں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نیک نیتی کے ساتھ اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئی ہے، عوامی فلاح و بہود کی خاطر نظام میں بہتری لانے کے خواہش مند ہیں، احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اصول ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا ہماری حکومت کا مشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے، ہر تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت سروس کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں لائی، تبدیلیوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی گورننس میں بہتری آئی۔عمران خان نے مزید کہا کہ سول سرونٹس کو بے جا تنگ کرنے سے کام رک جاتا ہے، پوسٹ پر مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ ڈیلیوری میں تسلسل قائم رہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.