احتجاج مولانا صاحب کاحق ہےمگر27 اکتوبر مناسب نہیں،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا 27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں اور پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ احتجاج مولانا فضل الرحمان کا حق ہے مگر 27 اکتوبر مناسب نہیں، مولانا فضل الرحمان احتجاج کے دن پر نظرثانی کریں، مولانا صاحب کی احتجاج کی تاریخ سے کشمیرکاز کو نقصان پہنچے گا۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ 27اکتوبر ہندوستان کی یلغار،کشمیریوں کے حقوق سے منسوب ہے،مولانا صاحب نے احتجاج کیا تو اس دن بھارت کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔اوراگر اس دن کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کریں گے تو کشمیر کاز کو نقصان ہوگا۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مولاناصاحب کا کشمیر سے لگاؤ اور حب الوطنی پر شک نہیں، مجھے یقین ہے مولانا صاحب میری اپیل پر غور فرمائیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.