اجلاس میں دیر سے کیوں آئے؟؟؟

جاپانی وزیر اولمپکس یوشی تاکا ساکورادا اس سے قبل بھی اپنی غلطیوں اور تاخیر پر معذرت کرچکے ہیں۔پارلیمانی میٹنگ میں تاخیر سے پہنچنے پرانہوں نے معافی مانگی لیکن اپوزیشن اراکین نے ان کی معافی قبول نہ کی اور اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے 5 گھنٹے تک احتجاج کیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ وزیرِ موصوف کے لیٹ ہونےسے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا ہے۔یوشی تاکا پر تنقید کا عمل نیا نہیں کیونکہ ان کے پاس سائبرسیکیورٹی کا قلمدان بھی ہے۔ اس اہم عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ کمپیوٹر چلانا تک نہیں جانتےجس کےبعد ان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ حزبِ اختلاف نے ان سے استغفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.