اتحادیوں کوریلیف۔۔ اپوزیشن پر گرفت سخت۔۔

تبدیلی سرکار میں اپوزیشن جماعتوں کیخلاف نیب کیسز پرتوگھیرا تنگ کردیا لیکن اتحادی جماعتوں کے کیسز سست روی کا شکار،،، اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات کے خلاف نیب کیسز سرد خانے کی نذر ہو گئے
نیب لاہور نے برطانیہ، متحدہ عرب امارت اور دیگر ممالک سے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عبدالعلیم خان، مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے ریکارڈ کی فراہمی کے لئے رابطہ کیا تھا،لیکن ان کیسز کی پیروی صرف یاددہانی خط لکھنے تک ہی محدود ہوچکی ہے
ا(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے نیب کو زبردست تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے،،،،جبکہ،،، ترجمان حتساب بیورو کا کہنا کہ نیب کسی کا چہرہ نہیں بلکہ کیس دیکھتا ہے، نیب بیرون ممالک کو میوچل لیگل اسسٹنس کے لئے لکھے گئے خطوط کے جواب کا انتظار کررہا ہے، نیب کو جتنے بھی شواہد ملے اس حساب سے کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور نیب کی جانب سے کیس میں کوئی تاخیر نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.