آٹا،چینی بحران،ن لیگ کا رپورٹ پارلیمان میں پیش کرنیکا مطالبہ

0
مسلم لیگ ن نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنیکا مطالبہ پھر دہرا دیا، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مافیا کو پتہ ہونا چاہیے کہ اُن کی چوری اور کرپشن کا عوام کو پتہ چل چکا ہے۔
مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عمران خان نے انکوائری میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی لی؟؟؟ ان ملوں سے کتنی چینی اور آٹا برآمد ہوا عوام کو بتایا جائے۔ عمران مافیا نے 18 ماہ میں چینی اور گندم کی قلت پیدا کر کے اور قیمت بڑھا کر کتنا ناجائز منافع کمایا،آپ کی قیادت میں پاکستان خطے میں مہنگائی، بے روزگاری اورغربت میں لیڈ کرے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: