آنےوالی نسلوں کی کردارسازی کرنےوالوں کاعالمی دن

کہتے ہیں استاد روحانی باپ ہوتا ہےجو طلباء کی ذہنی نشوونما کرتا ہے۔ ان ہی شفیق ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد معاشرے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں استاد کی اہمیت سےانکار نہیں کیا جاسکتا، یہی وہ محبت بھری ہستیاں ہیں جو کبھی نرم تو کبھی گرم ہوکر طلبا کی صلاحیتوں کو ابھارتی ہیں۔اساتذہ کے رویے جتنے خوبصورت ہونگےوہ اتنا ہی شاگردوں کےمحبو ب اور قریب ہونگے۔
دنیا کا کوئی بھی لفظ اساتذہ کی عظمت کا احاطہ نہیں کرسکتا،نئی نسل کی تعمیروترقی ہویا معاشرے کی فلاح وبہبود،،، جذبہ انسانیت کی نشوونما ہویاافراد کی تربیت سب اساتذہ ہی کےمرہون منت ہیں،، استاد ہی قوموں کے حقیقی محافظ ہیں،،،استاد نسلوں کی درست طریقے سےآبیاری کرکےانہیں ملک وقوم کی خدمت کےقابل بناتے ہیں جبکہ زندگی کےتمام شعبے پیشہ تدریس کی کوک سے ہی جنم لیتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.