آصف زرداری کےپروڈکشن آرڈرجاری نہ ہوسکے

راجا پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اسد قیصر نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی پیر کے اسمبلی اجلاس کیلئے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے وفد کو جمعہ کیلئے سابق صدر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنےکی یقین دہانی نہیں کرائی۔ ادھر پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کی صورت میں حکمت عملی پر مشاورت کرلی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.