آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی تحقیقات میں پیش رفت

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں بڑی گرفتاری ہو گئی،،،،، نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین کو گرفتار کر لیا۔ نیب نے جاوید حسین پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے کمپنی میں آصف زرداری کی بطور صدر ملکیت چھپائی، ملزم نے آصف زرداری کا پارک لین کمپنی میں پچھلی تاریخوں میں استعفی منظور کیا، جاوید حسین نے پارک لین کمپنی کیس میں حقائق چھپائے۔نیب نے ملزم کو عدالت پیش کیا جہاں 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا، عدالت نے ریمانڈ ختم ہونے پر نیب کو دوبارہ پیشی کا حکم دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.