آصف زرداری اور پرویز مشرف کیخلاف این آر او کیس ختم

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے این آر او کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے، آصف زرداری، پرویز مشرف، ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی ہے، اومنی گروپ کیس میں بھی بہت پیش رفت ہو چکی ہے،اب قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
سپریم کورٹ نے فیروز شاہ گیلانی کی درخواست نمٹاتے ہوئے آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 5 اکتوبر 2007 کو قومی مفاہمتی آرڈیننس جاری کیا جسے این آر او کہا جاتا ہے، 7 دفعات پر مشتمل اس آرڈیننس کے تحت 8 ہزار سے زائد مقدمات بھی ختم کیے گئے۔
این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں میں نامی گرامی سیاستدان شامل ہیں جب کہ اسی قانون کے تحت سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی واپسی بھی ممکن ہوسکی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.