آصف زرداری اور فریال تالپور کا مستقبل کیا ہوگا۔۔؟

اومنی اور زرداری گروپ کیخلاف تحقیقات مکمل۔۔ سابق صدر آصف زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔۔۔؟
میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے، جس کے بعد جے آئی ٹی کے اراکین درجنوں ڈبوں میں موجود دستاویزی شواہد اوررپورٹس کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ 6 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ احسان صادق کررہے تھے جب کہ دیگر اراکین میں کمشنر انکم ٹیکس، جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک، ڈائریکٹرنیب اور ایس ای سی پی کے ڈٓائریکٹر اور آئی ایس آئی میں تعینات بریگیڈیئرشاہد پرویز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جولائی میں اومنی اور زرداری گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، 29 بے نامی کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں 35 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کے شواہد ملے تھے جب کہ کمپنی کے مالکان اومنی گروپ میں نچلے درجے کے ملازمین اور کمپنیوں کے وجود سے لاعلم تھے۔
دوسری جانب جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست پرایڈیشنل ڈٓائریکٹرجنرل ایف آئی اے نجف مرزا کو شامل نہ کرنےکی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.