آصف زداری اور بلاول کا ذوالفقار علی بھٹوکوخراج عقیدت

سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ شہید قائد عوام کے نظریہ پر ثابت قدم ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت دی اور عوام کو عزت و وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کی دوبارہ تعمیر کی،،،پیپلز پارٹی قائد عوام کے ہر خواب کو پورا کرے گی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کے نظریے پر کاربند رہنا میرا نصب العین ہے،جوہری پروگرام کی بنیاد ذولفقار علی بھٹو نے ہی رکھی جبکہ شہید بھٹونے ملک میں سینکڑوں ہسپتال اور یونیورسٹیز قائم کیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل نے عوام کو ان کی خدمات اور صدیوں میں پیدا ہونے والے عظیم مدبر سے محروم کر دیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.