آزاد کشمیرسےتعلق رکھنےوالےصحافیوں کی ڈی جی آئی ایس پی آرسےملاقات

0

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی، اس موقع پر صحافیوں کو ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سیکیورٹی کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ وفد کو بھارتی فوج کے ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے واقعات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
دو دن قبل لائن آف کنٹرول پربھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کرنےکےلیےغیرملکی میڈیا کے ایک وفد نے بھی ایل او سی کا دورہ کیا تھا، 5 اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام اوربھارتی مظالم کا سال پورا ہو رہا ہے، ان غیر قانونی اقدامات کے سال پورا ہونے سے قبل غیر ملکی میڈیا نے ایل او سی کا دورہ کیا،پاکستان کی جانب سے غیر ملکی میڈیا اور یو این مشن کو ایل او سی اور مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی گئی ہے، غیر ملکی میڈیا نے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: