آزادی مارچ میں شرکت کرنی ہے یا نہیں؟؟؟

جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں ن لیگ نے شرکت کرنی ہے یانہیں،،،شہباز شریف کی زیرصدارت لیگی رہنماؤں کی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،،، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماکسی فیصلے پر متفق نہ ہوسکے،،، ن لیگ کے اہم رہنماؤں نےآزادی مارچ میں شرکت سے انکارکردیا۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نےاپنے تحفظات قیادت تک پہنچا دیے،،،لیگی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ مولانادھرنادیناچاہتےہیں یامارچ کرناچاہتےہیں خودکنفیوزہیں، یہ بھی نہیں معلوم کہ مولاناکےکیا مقاصدہیں، اور مارچ کی تاریخ کا اے پی سی کے پلیٹ فارم سے اعلان نہیں کیا گیا،تاہم مارچ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ جمعرات کو نواز شریف اڈیالہ جیل میں کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.